جمعرات، 8 جون، 2017

جنبی کے مسائل


🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃

         📚 *فقھی مسائل( شافعی )گروپ*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖➖
            📁 *مسئلہ نمبر : ٢٠*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
               🔘 *جنبی کے مسائل* 🔘

*جنبی(بڑی ناپاکی والا)کب ہوتا ہے؟*

*1)مرد یا عورت کو کسی سبب سے انزال ہوجائے(منی نکلے)،چاہے انزال احتلام کی وجہ سے ہو یاملاعبت کی وجہ سے ہو یا دیکھنے سوچنے کی وجہ سے ہو.*

*2)جماع(صحبت). چاہے منی نہ نکلے.( یعنی حشفہ کسی کی بھی شرمگاہ میں غائب ہو جائے)*

*منی کیسے پہچانی جائے گی؟*

*1)تر ہونے کی حالت میں آٹے کی بو آتی ہے اور خشک ہونے کی حالت میں انڈے کی سفیدی کی بو آتی ہے.*

*2) نکلتے وقت اچھل کر نکلتی ہے.*

*3)اسکے نکلنے سے لذت حاصل ہوتى ہے اور اس سے ذکر میں فتور اور شہوت ختم ہوتی ہے.*

*مذی( وہ سفید پانی جو ملاعبت کے وقت بلاشہوت نکلے)اور ودی( وہ سفید پانی جو پیشاب کے وقت نکلے)کے نکلنے سےآدمی جنبی نہیں کہلاتا.*


*جنبی پر کونسی چیزیں حرام ہیں؟*

*1) نماز*

*2)مسجد میں ٹھرنا اور بیٹھنا*

*3)کعبے کا طواف کرنا*

*4)قرآن کریم کی تلاوت کرنا*

*5)قرآن کو چھونا، اٹھانا*

   *جنبی کے لیے غسل سے پہلے جماع کرنا، سونا اور کھانا پینا جائز ہے؛ لیکن سنت یہ ہے کہ شرمگاہ کو دھونے اور وضو کرنے سے پہلے یہ امور انجام نہ دے.*




~*-------------------------*~
*(روضۃ الطالبين ،عمدة السالک، الفقہ المنہجی، تحفۃ الباری)*


           💎 *واللہ اعـــلـــم بالصواب*💎
*〰〰〰〰〰〰〰*
*سوالات ان نمبرات پر کریں :*
📱 *9028336910*
📱 *9028425233*
📱 *8095578351*
*گروپ میں شامل ہونے کے لئے :*
📲 *99 86 227161*

*ہمارے سابقہ پوسٹ کے لیے :*
*https://www.facebook.com/groups/1642023399447048/*
*ٹیلی گرام میں جوین ہونے کے لیے تلاش کریں :*
http://telegram.me/fiqhimasayilshafai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں