بدھ، 14 جون، 2017

سوکس پر مسح کرنا درست نہیں ہے

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

         📚 *فقھی مسائل( شافعی )گروپ*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
            📁 *سوال نمبر :٦٢*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
*_السؤال  :_*
   *سوکس( Socks )پر مسح کرنا شرعاً کیسا ہے ؟*
*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
*_أما بعد :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق  :_*
   *ہر وہ موزے جن میں مندرجہ ذیل شرائط پائی جاتی ہوں؛ ان پر مسح کرنا جائز ہوگا.*
*(1)وہ موزے ٹخنوں تک پورے قدم کو ڈھانکنے والے ہوں، اس طور پر کہ قدم کا کوئی حصہ ظاہر نہ ہو. اگر قدم کا کوئی بھی حصہ کسی بھی سمت سے ظاہر ہو تو ایسے موزے پر مسح درست نہیں.*

 *(٢) موزے ایسے ہوں کہ ان میں سے مسح کی تری قدم تک نہ پہنچتی ہو، اگر بناوٹ کی خفت یا موزے کے پتلے پن کی وجہ سے پانی قدم تک سرایت کرجائے تو اس پر مسح جائز نہیں.*

*(٣) ان موزوں پر پےدرپے چلنا ممکن ہو اسکے قوی ہونے کی وجہ سے؛ اگر اسکے کمزور ہونے یا بوجھل ہونے کی وجہ سے اس پر اس طرح چلنا ممکن نہ ہو تو اس پر مسح جائز نہیں.*

   *آج کل جو نائیلون(Nilon)کے سوکس استعمال کئے جاتے ہیں ان میں مذکورہ شرائط میں سے دو شرطیں نہیں پائی جاتیں؛ اول یہ کہ مسح کے وقت اس میں سے عموماً مسح کی تری قدم تک سرایت کرجاتی ہے؛ نیز وہ اس قدر ضعیف ہوتے ہیں کہ ان پر پے در پے چلنا ممکن نہیں ہوتا، لہذا ایسے سوکس پر مسح کرنا درست نہیں ہوگا.*
            💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*
 *(البیان ،المهذب، نہایۃ المطلب، المجموع )*
           

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں