بدھ، 14 جون، 2017

چاند گھن کی نماز کا طریقہ

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

         📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖➖
            📁 *مسئلہ نمبر : ١٧*📁
     
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹 
             

     🌒 *چاند گھن کی نماز کا طریقہ* 🌘 


🌙  چاند گہن کی نیت سے تکبیر تحریمہ کہہ کر رکعت باندھ لے. 

🌙  پہلے قیام میں دعائے استفتاح اور  تعوذ کے بعد سورہ فاتحہ پڑھے.

🌙  پھر سورہ بقرہ پڑھے؛ سورہ بقرہ اچھی طرح یاد نہ ہو تو کسی اور جگہ سے اس کے بقدر آیتیں پڑھے. 

🌙  پھر رکوع کرے اور پہلے رکوع میں تقریباً سورہ بقرہ کی سو آیات کے بقدر تسبیح پڑھے. 

پھر رکوع سے اٹھتے وقت سمع اللہ لمن حمده اور ربنا لک الحمد... کہے. 

🌙  رکوع سے اٹھ کر دوبارہ سورہ فاتحہ پڑھے(یہ دوسرا قیام ہے). 

🌙  دوسرے قیام میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ آل عمران یا اس کے بقدر آیتیں کہیں اور سے پڑھے. 

🌙  پھر اسی طرح رکوع کرے اور اس رکوع میں اسّی آیات کے بقدر تسبیح پڑھے. اور رکوع سے اٹھ کر اعتدال کرے اور اعتدال کو طویل نہ کرے. 

🌙  پھر سجدہ کرے اور اس سجدہ میں پہلے رکوع کی طرح سورہ بقرہ کی سو آیات کے بقدر تسبیح پڑھے. 

🌙  جلسہ بین السجدتین کو طویل نہ کرے. 

🌙  دوسرے سجدہ میں بقرہ ہی کی اسّی آیات کے بقدر تسبیح پڑھے. (یہ ایک  رکعت ہوگئی.) 

🌙  تیسرے قیام میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ نساء یا اس کے بقدر اور چوتھے قیام میں سورہ مائدہ یا اسکے بقدر آیتیں پڑھے. 

🌙  تیسرے رکوع وسجدہ میں ستر آیات اور چوتھے رکوع وسجدہ میں پچاس آیات کے بقدر تسبیح پڑھے. 

🌙  تشہد کو طویل نہ کرے. 

🌙  چاند گہن کی نماز میں قرأت جہراً پڑھے. 





        💎 *واللہ اعـــلـــم بالصواب*💎
~*-------------------------*~
*(روضۃ الطالبين ،حاشیۃ الجمل، تحفۃ الباری)*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں