منگل، 13 جون، 2017

نجاست قلتین سے کم پانی میں گرنے سے پانی ناپاک ہوتا ہے اس سے دھوئے ہوئے کپڑے پاک نہیں ہوتے اور وضو سے پڑھی ہوئی نمازیں دھرانی پڑھے گی


🌴🍃 *بســم الله الرحـمـن الرحــيـم* 🍃🌴

         📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
            📁 *سوال نمبر :٣٥*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
*_السؤال  :_*
 اگر کسی ٹنکی میں زیادہ پانی ہو اور اس  میں چوہا وغیرہ گر کر مرجائے جس سے اس پانی کے رنگ بو یا مزے میں تبدیلی آجائے،تو اس پانی سے وضوء کرنا اور نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور اس سے دھوئے ہوئے کپڑوں کا کیا حکم ہے ؟

*========================*
                  *_حامدًاومصلّیاًومسلّماً :_*
 *_الجواب وبالله التوفيق  :_*

اگر کسی ٹنکی مں چوہا وغیرہ گر کر مرجائے اورپانی قلتین سے کم ہوتوپانی فوراناپاک ہوگا.اوراگرپانی قلتین یااس سے زیادہ ہو اور پانی کامزہ، رنگ، یا بو میں تبدیلی آجائے، تو وہ پانی ناپاک ہوگا،لہذا اس پانی سے دھوئے ہوئے کپڑے پاک نہیں ہونگے.
اسی طرح اس پانی سے وضوء بھی درست نہ ہوگا؛لہذا نماز بھی دہرانی پڑے گی.
            💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*
 *{ المجموع }*
         
~〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں