🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم* 🍃🌴
📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📁 *مسئلہ نمبر : ٣*📁
🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
🔘 *نماز عید الفطر کے مسائل* 🔘
▫ *عید الفطر کی نماز دو رکعت ہے.*
▫ *اس کو جماعت کے ساتھ ادا کرنا مسنون ہے.*
▫ *تکبیر تحریمہ کے بعد دعاء استفتاح(وَجھتُ وَجھیَ)پڑھے.*
▫ *پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ اور رکوع کی تکبیر کے علاوہ سات(7)تکبیرات زائد کہی جائیں گی.*
▫ *دوسری رکعت میں قیام کی اور رکوع کی تکبیر کے علاوہ پانچ(5)تکبیرات زائد کہی جائیں گی.*
▫ *اور یہ تکبیرات قرأت سے پہلے ہوں گی.*
▫ *ہر تکبیر کے وقت ہاتھ اٹھانا مسنون ہے.*
▫ *ہر دو تکبیر کے درمیان تھوڑی دیر رکنا مستحب ہے.*
▫ *ہر دو تکبیر کے درمیان یہ دعا پڑھیں :*
*سُبْحان اللہ، والحمد للہ، ولا آلہ الا اللہ، واللہُ اکبر.*
▫ *اور مستحب یہ ہے کہ کہ دو تکبیر کے درمیان داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھیں.*
▫ *پھر أعوذباللہ من الشيطان الرجيم پڑھیں .*
▫ *پھرسورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں،سورة" ق"، یا "سبح اسم ربك"اوردوسری رکعت میں سورة"اقتربت الساعة "یا" ھل أتاک حدیث الغاشیة" پڑھنا سنت ہے.*
▫ *جہرًا تلاوت مسنون ہے.*
▫ *نماز سے فارغ ہونے کے بعد امام کا دو خطبے دینا مسنون ہے.*
▫ *مستحب یہ ہے کہ خطبہ منبر پر دے.*
▫ *خطبہ سے پہلے امام منبر پر بیٹھے گا.*
▫ *پہلا خطبہ نو(9)تکبیرات اور دوسرا خطبہ سات(7)تکبیرات سے شروع کرنا مستحب ہے. بقیہ خطبہ جمعہ کی طرح ہوگا.*
▫ *لوگوں کے لیے خطبہ غور سے سننا مستحب ہے.*
--------------
```( المهذب. المجموع.مغنی المحتاج )```
💎 *واللہ اعـــلـــم بالصواب*💎
〰〰〰〰〰〰〰
🔰 *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*
*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
asjadbhatkali.blogspot.com
لاک ڈان کے حساب سے رہنمائی فرمائیں
جواب دیںحذف کریں