🍃بســم الله الرحـمـن الرحــيـم 🍃
📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
📁 *ســوال نـمـبر : ٣*📁
🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹
*السؤال :*
میری والدہ کی وفات ہوچکی ہے اور انکی خواہش عمرہ کرنے کی تھی کیا میں انکی طرف سے عمرہ کرسکتا ہوں؟ اور اسکی نیت کس طرح ہوگی؟
===================
*الجواب وبالله التوفيق*
اگر کسی پر اس کی زندگی میں حج وعمرہ فرض ہو چکا ہو، اور وہ ادا کیے بغیر وفات پاجائے، اور اس نے مال چھوڑا ہو تو اس کی طرف سے اس کے مال سے ادا کرنا واجب ہے. البتہ اگر مال نہ چھوڑا ہو تو وارث کے لیے میت کی طرف سے ادا کرنا مستحب ہے.
*نيت :*
اگر دوسرے کی طرف سے حج یا عمرہ ادا کر رہا ہے تو یوں کہے : میں فلاں کی طرف سے حج یا عمرہ ادا کرتا ہوں اور اللہ کے لیے اس کا احرام باندھتا ہوں.
💎 *واللہ اعـــلـــم بالصواب*💎
〰〰〰〰〰〰
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں