پیر، 3 جولائی، 2017

سلام کے مسائل

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

           📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖➖

                      🔳 *سلام کے مسائل* 🔳
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹


            📁 *مسئلہ نمبر : ٦*📁
   

🔲   *ہر مسلمان پر سلام کی ابتداء کرنا سنت مؤکدہ ہے، یہاں تک کہ بچے پر بھی. اور اگر جماعت پر سلام کر رہا ہو تو سنت کفایہ ہے.*

🔲   *اگر کوئی سلام کرے اور سلام تنہا پر ہو تو جواب دینا فرض عین ہے، اور اگر سلام جماعت پر ہو تو سلام کا جواب دینا فرض کفایہ ہے(اگر جماعت میں سے کوئی ایک جواب دے تو سب کی طرف سے کافی ہو جائے گا).*



🔲   *سلام کرنے والا چاہے تنہا پر سلام کر رہا ہو یا جماعت پر، اس طرح سلام کرے.*
*"السـَّلاَمُ عَلَيـْكُمْ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُهْ "*

🔲   *سلام لوٹانے والا اس طرح جواب دے.*
*"وَ عَلَيـْكُمْ الْسَّلاَم وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُهْ "*

🔲   *سلام کی ابتداء کرنے والے اور جواب دینے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ بلند آواز سے سلام کریں اور بلند آواز سے جواب دیں.*

🔲   *اگر کوئی سلام کرے تو متصلاً (فوراً)جواب دینا ضروری ہے.*

🔲   *اگر کوئی سویا ہو تو اپنی آواز کو پست کرے، اس طور پر کہ سونے والا بیدار نہ ہو.*

🔲   *اگر کوئی تلاوت کر رہا ہو تو ترکِ سلام( سلام نہ کرنا)اولی ہے.*

🔲   *اگر کوئی قرآن پڑھنے والے پر سلام کرے تو تو جواب دینے والے کے لیے ہاتھ سے اشارہ کرنا کافی ہے.*

🔲   *اسی طرح اگر کوئی دعا میں مشغول ہو تو اس پر سلام کرنا مکروہ ہے.*

🔲   *اگر کوئی بہرے پر سلام کر رہا ہو یا بہرے کو جواب دے رہا ہو تو سلام اور جواب کے ساتھ ہاتھ سے اشارہ بھی واجب ہے.*

🔲   *گونگے کا سلام کرنے اور جواب دینے میں صرف اشارہ کافی ہے.*

🔲   *"واو" کی زیادتی کے ساتھ جواب دینا افضل ہے.  مثلاً  : "وَ عَلَيـْكُمْ ".  اگر کوئی "واو"کو حذف کر کے صرف" عَلَيـْكُمْ "پر اکتفاء کرے تب بھی جائز ہے.  مثلاً  :" عَلَيـْكُمُ الْسَّلاَم ".*

🔲   *اسی طرح اگر کوئی جواب دینے والا" وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمْ " یا" السـَّلاَمُ عَلَيـْكُمْ " کہے تب بھی جائز ہے.*

🔲   *صرف" عَلَيـْكُمْ " پر اکتفاء کرنا جائز نہیں.*

🔲   *سلام  کرنے  اور جواب دینے میں نکرہ صیغہ(سَلاَمٌ)کی جگہ معرفہ صیغہ(السـَّلاَمُ)افضل ہے.*

🔲   *ملاقات کے وقت دونوں آپس میں سلام کریں تو دونوں کو جواب دینا لازم ہے.*

🔲   *سوار کا چلنے والے پر، چلنے والے کا رکے ہوئے پر، چھوٹے کا بڑے پر اور کم تعداد والی جماعت کا زیادہ تعداد والی جماعت پر سلام کرنا مندوب ہے.*
   *اگر اس کے برخلاف ہو ( جیسے :چلنے والا، سوار پر سلام کرے ) تو مندوب نہیں ہے.*

🔲   *سلام میں بعض کی تخصیص مکروہ ہے.*

🔲   *ایک عورت کا دوسری عورت پر سلام کرنا مسنون ہے.*

🔲   *جو مجلس سے جدا ہو رہا ہو اس کے لیے مسنون یہ ہے کہ وہ مجلس والے پر سلام کرے. اور اسکے سلام کا جواب دینا بھی واجب ہے.*

🔲   *اگر کوئی کسی گھر میں داخل ہو رہا ہو تو گھر والوں پر سلام کرنا مندوب ہے.*

🔲   *اگر کسی خالی جگہ داخل ہو رہا ہو تو "السـَّلاَمُ عَلَیْناَ وَ عَلي عِبَادِاللہِ الصَّالِحِیْن" کہنا مندوب ہے.*

🔲   *جو شخص حمام میں ہو یا قضاء حاجت کر رہا ہو،اس پر سلام نہ کریں.*

🔲   *کھانے پینے والے پر سلام نہ کریں.*

🔲   *نماز پڑھنے والے، سجدہ تلاوت،سجدہ شکر کرنے والے، نیز اذان دینے والے پر سلام نہ کریں.*

🔲   *سونے والے، اونگھنے والے اور خطبہ دینے والے پر سلام نہ کریں.*

🔲   *جن پر سلام کرنا مستحب نہیں ہے، ان پر جواب دینا بھی لازم نہیں.*

🔲   *پیشاب کرنے والے یا جماع کرنے والے کے لیے سلام کا جواب دینا مکروہ ہے.*

🔲   *کسی قاصد کے ذریعے یا خط کے ذریعے سلام بھیجنا مسنون ہے.*

🔲   *قاصد پر سلام کا پہونچانا واجب ہے، اس لیے کہ وہ امانت ہے.*

🔲   *غائب(جس کو سلام بھیجا جا رہا ہے)پر واجب ہے کہ وہ قاصد یا خط کے ذریعے آنے والے سلام کا جواب دے.*
   *نیز سلام پہنچانے والے کو سلام کا جواب دینا مستحب ہے.مثلا اس طرح کہے:"وَعَلَیہ وَعَلَیکَ السـَّلاَمُ ".*

🔲   *ہر دو ملنے والے کے لیے سلام کی ابتداء کرنے میں حرص رکھنا مستحب ہے.*

🔲   *بار بار ملاقات ہونے پر بار بار سلام کرنا مستحب ہے.*

🔲   *اگر کوئی غیر مسلم سلام کرے تو جواب میں صرف "وَعَلَیک" پر اکتفاء کرنا واجب ہے.*

🔲   *بات چیت سے پہلے سلام کرنا مستحب ہے.*

🔲  *سلام کا جواب نہ دیے جانےکے خوف سے سلام ترک نہ کریں.*


    📤 *دینی مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤

------------------------
```(الحاوی الکبیر،اسنی المطالب،حاشیة الرملی الکبیر)```

         

            💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*

         
~〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰~

🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*



*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
http://Asjadbhatkali.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں