اتوار، 30 جولائی، 2017

حج وعمرہ کا حکم

🌴🍃 *بِسْــمِ اللهِ الرَّحْـمـنِ الرَّحِــيـْم*  🍃🌴

           📚 *فقھی مسائل( شافعی )*📚
➖➖➖➖➖➖➖➖ ➖➖

                     
            📁 *سوال نمبر : ٢٠*📁
   
 🔹🔹🔹🔹🔹 🔹🔹🔹🔹

*السؤال  :*
*حج وعمرے کا کیا حکم ہے ؟*
*===================*
*الجواب وبالله التوفيق*
*اللہ تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں*:
🔹  *وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً.{آل عمران:٩٧}*
🔹 *وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ.{البقرہ:١٩٦}*
*ترجمہ :*
🔻 *اور اللہ کے واسطے لوگوں کے ذمہ حج کرنا ضروری ہے، یعنی اس شخص کو جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھے.*
🔻 *اور تم اللہ کے لیے حج وعمرے کو پورا کرو.*
*حدیث  :*
🔹  *عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: خَطَبَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ!قَدْ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ الْحَجَّ فَحُجُّوا" {مسلم}*
🔹  *عَنْ سُرَاقَةَ قُلْت: يَا رَسُولَ اللَّهِ عُمْرَتُنَا هَذِهِ لِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَد؟ِ فَقَالَ: لَا بَلْ لِلْأَبَدِ. {دار قطنی}*
*ترجمہ  :*
🔻  *نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :اے لوگو! اللہ نے تم پر حج کو فرض کیا ہے، تو تم حج کرو.*
🔻 *حضرت سراقہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا "ہمارا یہ عمرہ اس سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا، نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے."*
💠  *حج وعمرہ اصل شرع کی رو سے زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے.*


*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - -- -~_*

    📤 *دینی مسائل دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے* 📤

------------------------
```(فتح الوہاب ،تحفۃ الباری )```
     

            💎 *_واللہ اعـــلـــم بالصواب_*💎
*_~- - - - - - - - - - - - - - - - - - -~_*

🔰  *فقھی مسائل شافعی إدارہ رضیة الأبرار بھٹکل*


*ہمارے پوسٹس اور فقھی مسائل شافعی جاننے کے لیے کلک کریں*
https://asjadbhatkali.blogspot.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں